• entries
    79
  • comments
    0
  • views
    4,557

About this blog

Poetry images of fundayforum.com poetry gallery.

Entries in this blog

WaQaS DaR

بھینگن جیسی رنگت پر اِتراتی ہے
یہ زیادتی ہے
پوڈر کے 2 ڈبے روز لگاتی ہے
یہ زیادتی ہے
مَن 6 کی ہو کر بھی وہ شرماتی ہے
یہ زیادتی ہے
اِس پر پُوشاکیں بھی فٹ کم آتی ہیں
یہ زیادتی ہے
اور کار پر ہو تو کار یا خود فرماتی ہے
یہ زیادتی ہے
بَس پر ہو تو بَس کی بس ہو جاتی ہے
یہ زیادتی ہے
چائنہ کے موبائل  پر اِتراتی ہے
یہ زیادتی ہے
لوڈ ہمارا کال تمہیں کھڑکاتی ہے
یہ زیادتی ہے
اور اُس کا اَبا ویسے ہی جذباتی ہے
یہ زیادتی ہے
حالانکہ یہ مسلۂ میرا ذاتی ہے 
یہ زیادتی ہے

Bhaingan Jesi Rangat Per Iterati Hay Yah Zayadati Hai


click here to see more picture of poetry at fundayforum.com

WaQaS DaR

چنگاری کوٖئی بھڑکے تو ساون اُسے بُھجاۓ
ساون جو اگن لگاۓ اُسے کون بُھجاۓ
پت جھڑ جو باغ اجاڑے وہ باغ بہارکھلاۓ
جو باغ بہار میں اجڑے اُسے کون کھلاۓ

ہم سے مت پوچھو کیسے مندر ٹوٹا سپنوں کا
لوگوں کی بات نہیں ہے یہ قصہ ہے اپنوں کا
کوئی دشمن ٹھیس لگاۓ تو میت جیا بھلاۓ
من میت جو گھاؤ لگاۓ اسے کون مٹاۓ

نہ جانے کیا ہو جاتا جانے ہم کیا کر جاتے
پیتے ہیں تو زندہ ہیں نہ پیتے تو مر جاتے
دنیا جو پیاسا راکھے تو مدِھراہ پیاس بجھاۓ
مدِھرا ہ جو پیاس لگاۓ اسے کون بُجھاۓ

مانا طوفاں کے آگے نہیں چلتا زور کسی کا
موجوں کا دُوش نہیں ہے یہ دُوش ہے اور کسی کا
مجھدار میں نئیا ڈولی تو ماجھی پار لگاۓ
ماجھی جو ناؤ دابوۓ اسے کون بچاۓ

— feeling upset.

chingari koi bharkey tu sawan usey bhujaye in urdu text


click here to see more picture of poetry at fundayforum.com

WaQaS DaR

میں چاہنے والوں کو مخاطب نہیں کرتا
اور ترک تعلق کی میں وضاحت نہیں کرتا
میں اپنی جفاؤں پہ نادم نہیں ہوتا
میں اپنی وفاؤں کی تجارت نہیں کرتا

خوشبو کسی تشہیر محتاج نہیں ہوتی
سچا ہوں مگر اپنی وکالت نہیں کرتا

احساس کی سولی پہ لٹک جاتا ہوں اکثر
میں جبر مسلسل کی شکائیت نہیں کرتا
میں عظمت انسان کا قائل تو ہوں محسن
لیکن کبھی بندوں کی میں عبادت نہیں کرتا

                                                     محسن نقوی

FB_IMG_1481128861146.jpg.d09808bfab3c3a3b85b485786e741b8e.jpg


click here to see more picture of poetry at fundayforum.com